اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،15خوارج ہلاک،سپاہی شہید

بلوچستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،15خوارج ہلاک،سپاہی شہید

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،فورسز کے کامیاب کارروائی کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوگئے،شرپسندوں کےخلاف بہادری سے لڑتے ہوئےسپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کی تحصیل سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،آپریشن میں 15 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دوران آپریشن اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سپاہی عارف الرحمان خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہوئے، 32سالہ سپاہی عارف الرحمن کا تعلق مانسہرہ سے تھا،سپاہی عارف الرحمن نے دہشتگردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481