اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی اشتہاری قرار

قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی اشتہاری قرار

قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی اشتہاری قرار-سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوہدری مونس الہٰی اور دیگر ملزمان پر 2 افراد کے قتل کا الزام ہے، ملزمان پر 28 جون 2023ء کو یاسر اور یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے کہا کہ اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الہٰی کو ملزمان کے انکشاف کے بعد کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کیا تھا۔

وکیل نے کہا تھا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے کہا تھا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481