اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق

چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق

لاہور، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق کیاگیا۔سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا۔نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج شروع کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے سرکاری دورے کے دوران ہائی گیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لو فو لیانگ سے ملاقات میں امور طے پا گئے۔ڈاکٹر فولیانگ کی کمپنی عالمی سطح پر کینسر کے جدید ترین علاج اور مشینری میں خصوصی مہارت کے حوالے سے معروف ہے۔ڈاکٹر فولیانگ اور ان کی ٹیم نے انٹرونشل آن کالوجی اور کو آلبیشن طریقہ علاج اور مشینری کے بارے میں بریفننگ دی۔ڈاکٹر فولیانگ نے ٹیومر کی فریز اور ہیٹ کے ذریعے علاج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔”ہائی گیا“ ایڈوانس میڈیکل سسٹم کے ذریعے اب تک کینسر کے دس ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین کے 25 صوبوں میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں ”ہائی گیا“ طریقہ علاج رائج ہوچکا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر کے جدید علاج اور مریضوں کے مکمل صحت مند ہونے کی شرح کو سراہا۔”ہائی گیا“ طریقہ علاج اور مشینری سے کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی اور سرجری کی تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481