اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مدارس کی رجسٹریشن کے حکومتی مسودے میں کیا ہے؟

مدارس کی رجسٹریشن کے حکومتی مسودے میں کیا ہے؟

حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نیا مسوودہ جے یوآئی کو دے دیا، جس میں جے یو آئی کو 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹرکامران مرتضیٰ اورحکومت کی قانونی ٹیم کےدرمیان مشاورت جاری ہے، جے یو آئی (ف) کو 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن دیے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تو حکومت تعاون کرنے کیلئے تیار ہے، نئی قانون سازی کے تحت ڈی سی اور وزارت داخلہ کے تحت رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تویہ بھی ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مسودے پر مجلس شوریٰ اور دینی مدارس کو اعتماد میں لیکر جواب دیں گے۔

جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ کے مطابق حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ دیا ہے،اس پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی اسلام آباد کی حدتک تھی، صوبوں سے متعلق قانون سازی وفاق نہیں کر سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481