اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بینک منیجر کسان سے 40ہزار کے دیسی مرغے ڈکار گیا

بینک منیجر کسان سے 40ہزار کے دیسی مرغے ڈکار گیا

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک بینک منیجر نے کسان کو پولٹری بزنس کے لیے 12 لاکھ روپے کا قرضہ دلوانے کا وعدہ کیا اور اُسے جھانسے میں لے کر رشوت کی مد میں 40 ہزار روپے کے دیسی مُرغے کھاگیا۔
کسان کو پولٹری بزنس پھیلانے کیلئے قرضہ درکار تھا۔ بینک منیجر کئی ہفتوں کے دوران قرضے کی امید دلاکر کسان سے مجموعی طور پر 40 ہزار روپے کے دیسی مُرغے ہڑپ کرگیا۔کسان نے سٹیٹ بینک آف بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُس کی رقم واپس دلوائی جائے۔ بصورتِ دیگر اُس نے خود سوزی کی دھمکی دی ہے۔

یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور میں واقع قصبے مستوری کا ہے۔ روپ چند منہر کو قرضہ درکار تھا۔ 10 فیصد کمیشن بھی طے ہوا تھا۔ روپ چند منہر کا کہنا ہے کہ اُس نے دیسی مُرغے کسی اور سے خرید کر کِھلائے۔ وہ کہتا ہے کہ اُس کے پاس تمام رسیدیں بھی ہیں۔

جب بینک منیجر نے قرضہ بھی نہ دلوایا اور دیسی مُرغوں کے پیسے دینے پر بھی راضی نہ ہوا تو روپ چند منہر نے علاقے کے ایس ڈی ایم سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481