اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 190ملین پاؤنڈریفرنس اور توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی کے عدالت پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے،ملزمان نے 342کے سوالناموں کے جواب داخل کرا دیئے،ریفرنس کی سماعت جمعرات 12دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی،ملزمان کی استدعا پر ایف آئی اے رپورٹ کی نقول فراہم کر دی گئی،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481