اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشار الاسد کے والد  کا مجسمہ بھی زمین بوس  

بشار الاسد کے والد  کا مجسمہ بھی زمین بوس  

 

شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے ساتھ ان کے والد حافظ الاسد کا مجسمہ بھی زمین بوس کردیا گیا، جس کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

 

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری تصاویر میں حافظ الاسد کے مجسمے کو دکھایا گیا ہے،

 

جسے شامی شہریوں نے گرادیا ہے۔

 

کولاج میں موجود پہلی تصویر 2 دسمبر 2024 کو دمشق میں لی گئی جب حافظ الاسد مجسمہ اپنی اصل حالت میں قائم تھا،

 

جبکہ دوسری تصویر میں 8 دسمبر 2024 کو دمشق کے باغیوں کے قبضے کے بعد زمیں بوس مجسمے کو ڈنڈے کی مدد سے توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ شامی حکومت مخالف باغیوں نے 8 دسمبر کو ایک برق رفتار کارروائی میں دمشق پر قبضہ کر لیا،

 

جس کے نتیجے میں بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے اور شام میں بعث پارٹی کے پانچ دہائیوں پر مشتمل اقتدار کا اختتام ہوگیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481