اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

17 تاریخ کو مارچ کا فیصلہ کیا تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا

17 تاریخ کو مارچ کا فیصلہ کیا تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 17 تاریخ کو اگر اسلام آباد مارچ کا فیصلہ کر لیا تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔

 

پشاور میں اسرائیل مخالف کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر اتحاد المدارس کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل دیں گے۔

 

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کی رضامندی سے بل پاس ہوا، تحریک انصاف کو بھی بل پر اعتراض نہیں تھا لیکن ایوان صدر سے بل پر دستخط نہیں کیے جارہے، بل پر دستخط نہ کرنا بدنیتی یا دھوکے بازی ہے یا نہیں؟

 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کے تحفظ اور استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان اگر ریاست ہے تو عوام کی بنیاد پر ہے، پارلیمنٹ میں ہم چھوٹی سی پارلیمانی قوت ہیں، ہماری پارلیمانی قوت کو چھوٹا کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پہلے 26ویں آئینی ترمیم ہم سے چپھائی گئی، دینی مدارس کے بل کا ڈرافٹ حکومت نے تیار کیا، بل اسمبلی میں آیا تو کچھ قوتوں نے اسے رکوا دیا،  یہ سمجھتے ہوں گے کہ مولوی تھک جائیں گے۔

 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا اور مغربی دنیا انسانیت کے قاتل ہیں۔ ہم نے اس خطے میں انسانیت کو شعور دیا ہے، فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنگ عظیم اول میں مغربی دنیا نے کروڑوں انسانوں کا قتل عام کیا۔ افغانستان اور عرب دنیا کے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، حکمرانوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں؟

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481