اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹیکس کیوں کاٹا؟ صارف نے بینک منیجر کی پٹائی کردی

ٹیکس کیوں کاٹا؟ صارف نے بینک منیجر کی پٹائی کردی

بھارتی شہر احمدآباد میں ایک صارف نے ٹیکس کے کٹنے پر بینک منیجر کی دھلائی کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد کے یونین بینک میں پیش آیا جہاں جمن راول نامی صارف نے اپنی رقم کو فکسڈ ڈپازٹ کروایا ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمن راول مبینہ طور پر فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے پر غصہ ہوا، جمن راول نے پہلے اپنے غصے کا اظہار بینک منیجر پر کیا لیکن یہ بات اس حد تک بڑھ گئی کے جمن اور بینک منیجر کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ خبروں کی بھی زینت بنی جس میں دونوں کو بری طرح لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمن راول کی والدہ اور بینک کے سکیورٹی گارڈ نے لڑائی کو ختم کرواکر معاملے کو حل کروایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481