اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری جانے کے خواہشمند خبردار،پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

مری جانے کے خواہشمند خبردار،پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ترجمان پی پی ڈی ایم کے مطابق مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برف باری کےامکانات ہیں، بارش اوربرف باری کےباعث سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثرہوسکتی ہے، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کوساتھ ساتھ ہٹایا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لےکر سفرپرنکلیں، مری ملکہ کوہسار ہے ، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو،شہری احتیاط کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481