اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملکہ کوہسار نے برف کی چادر اوڑھ لی

ملکہ کوہسار نے برف کی چادر اوڑھ لی

ملکہ کوہسار نے برف کی چادر اوڑھ لی

مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔  ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار میں بارش اور برف باری کا سلسہ شروع ہوگیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔ ڈی جی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، اس لیے ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جائے تاکہ شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا، ۔۔

"سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم ہیں۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفر پر نکلیں۔ مری ملکہ کوہسار ہے، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو”

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481