اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ضلع ہنگو میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ضلع ہنگو میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار محمد خالد، حوالدار جدید علی کی نماز جنازہ ٹل میں ادا کی گئی، لانس نائیک ولایت حسین، لانس نائیک صفت اللہ کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک رحمان اور سپاہی نظام الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی، شہدا کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، دفاع وطن کیلئے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481