اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مدارس بل پر حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈلاک برقرار

مدارس بل پر حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈلاک برقرار

جے یو آئی کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کل پشاور میں ہوگی، حکومت اور جے یو آئی میں مدارس بل پر ڈیڈلاک برقرار ہے، مولانا فضل الرحمان کل اسلام آباد مارچ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

 

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کانفرنس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے، کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہیں جس میں صوبے بھر سے کارکنان شریک ہوں گے، کانفرنس میں عوام کی بھر پور شرکت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگی۔

 

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کانفرنس میں فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، کانفرنس میں دینی مدارس ایکٹ کے حوالے سے حکومتی بدنیتی کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، ناجائز اور جعلی حکومت اب وعدہ خلافی اور دھوکا دہی بھی کررہی ہے جب کہ کانفرنس میں اسلام آباد کی طرف مارچ کے آپشن کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

 

کانفرنس سے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری، محمد اسلم غوری، مولانا امجد خان، مولانا اسعد محمود، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبدالواسع، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، راشد سومرو، مولانا عطاء الحق درویش، آغا محمود شاہ، حافظ نصیر احرار خطاب کریں گے۔

 

دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن بل کی منظوری کے معاملے میں  حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، جے یو آئی نے معاملے پر سخت لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مولانا فضل الرحمان کل پشاور کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور امکان ہے کہ وہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیں۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد مارچ کے حوالے سے آج جے یو آئی کا مشاورتی اجلاس ہوگا، اسلام آباد کی جانب مارچ کی تاریخ سے متعلق آج رات مشاورتی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481