اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

گجرانوالہ: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اس مقدمے میں پہلے ہی سابق وزیرخرم دستگیر،سٹی صدرسلمان خالد،ایم پی اے عمران خالدبٹ بری ہوچکے ہیں۔

پولیس کی جانب سے 173کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی، جس میں راناثنا اللہ کوبے گناہ قراردیاتھا، تاہم عدالت نے رپورٹ مسترد کردی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان بھی تاخیرسے جمع کروایا گیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے مقامی پولیس کو رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ پر کنٹینر ہٹا کر پولیس اہل کاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، جس کا مقدمہ پولیس کی مدعیت ہی میں درج کیا گیا تھا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481