اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ضلع کرم،فریقین کا غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق

ضلع کرم،فریقین کا غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق

ضلع کرم،فریقین کا غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق

کمشنرکوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیےگرینڈ جرگہ ہوا۔

کمشنر کوہاٹ کے مطابق فریقین کے 100 سے زیادہ افراد نےگرینڈ جرگے میں شرکت کی۔

کمشنر کوہاٹ کے مطابق دونوں قبائل کے عمائدین نے ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیز فائرپر اتفاق کیا ہے۔

گرینڈ جرگہ کے ارکان نے دونوں فریقین سے انفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں کیں اورکئی گھنٹوں کی طویل مشاورت کے بعد اس بات پر متفق ہوگئے کہ ضلع کرم میں جنگ بندی غیر معینہ مدت تک ہوگی۔

فریقین نے عہد کیا کہ جنگ یا جھگڑے سے کسی مسئلے کاحل ممکن نہیں اور عشروں پر محیط اس مسئلے کے مستقل اورپائیدار حل کے لیے وقت ضرور درکار ہوگا تاہم اس کے لیے دونوں جانب سے اخلاص اور اعتماد کی ضرورت ہوگی۔

فریقین نے یہ بھی عہد کیا کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور علاقے کے امن کی خاطر ضلع کرم میں مکمل اورپائیدار امن کے قیام تک بیٹھے رہیں گے اوریہاں سے امن کا پیغام لے کر اپنے علاقوں کو جائیں گے۔

کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہےکہ فریقین نے پائیدار امن کے قیام تک ساتھ بیٹھے رہنےکا عزم کیاہے۔

کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہےکہ ہرصورت حکومتی عملداری یقینی بنائی جائےگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481