اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت منظور کرنا ہوگا،عبدالغفور

حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت منظور کرنا ہوگا،عبدالغفور

8 دسمبر تک بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت منظور کرنا ہوگا۔

لاہور سے جاری بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظور کرنا ہوگا، ہم مذہبی لوگ ہیں، نہیں چاہتے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بل منظور کرکے روکنا بدنیتی ہے، یہ جے یو آئی اور وفاق المدارس کا بل نہیں، تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481