اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، شاہد خاقان عباسی

کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، شاہد خاقان عباسی

 

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات کےلیے تیار ہوں، مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، ریاست اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی ہے، کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک میں گولی چلائی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قوم حکمرانوں اور سسٹم سے مایوس ہے جبکہ مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگی صدر نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اب کیا کرنا ہے، آئین اور قانون کی پاسداری مسائل کا حل ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481