اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان سمیت 100ملزمان پر فرد جرم عائد

عمران خان سمیت 100ملزمان پر فرد جرم عائد

 

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 100افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری،زرتاج گل، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر 100ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سےعدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل دیئے گئے،سپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481