اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ریاست کر رہی ہے

حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ریاست کر رہی ہے

 

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کےساتھ جو ہو رہا ہے ریاست کر رہی ہے۔

 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا یہ ظلم کی بات ہے، حکومت تاثردے رہی ہےپٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے ریاست کر رہی ہے، پٹھان بھی اتنے ہی پاکستانی جتنے سندھی، پنجابی، بلوچی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لڑائی ریاست کےساتھ ہے، حکومت اس حوالےسے جھوٹ بول رہی ہے، حکومت نے245کے تحت فوج کو بلایا، یہ جتنی بھی شکلیں بیٹھی ہوئی ہیں ایکسپائر، لنڈے کی کھیپ ہے، پاکستان اس وقت سب سےسستے دور سے گزررہا ہے۔

 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران تین رینجرزاہلکار شہید ہوئے، حکومت ان کا بھی دفاع نہیں کرپا رہی، اگربانی پی ٹی آئی قابل قبول نہیں تو(ن)لیگ بھی نہیں، اگرمجھ سےمشورہ مانگا گیا تو دو طلاقیں دینے کا کہوں گا، ایک مسلم لیگ(ن)اوربانی پی ٹی آئی کو۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی اور سے نہیں خود سےخطرہ ہے، حکومت کا بوجھ ہی انہیں لے ڈوبے گا، معاشی بہتری کا کریڈٹ حکومت نہیں ایس آئی ایف سی کوجاتا ہے۔

 

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دن سے آج بھی اپنےتجزیےپر قائم ہوں، اسٹیبلشمنٹ نے پہلے نہ آج بانی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کو برباد کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، نئےچہروں کولانےکی ضرورت ہے، نئےچہروں میں بلاول بھٹو آتےہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481