اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

Former PTI member of the National Assembly Alamgir Khan arrested

 

پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات پر گرفتارکیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق عالمگیر خان کو اسلام آباد میں درج مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ترجمان تحریک انصاف نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

 

تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات پر گرفتارکیا۔

 

تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمگیر خان آج اسلام آباد سے اپنے گھر پہنچے تو ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

 

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کو فوری رہا جائے ہم اس گرفتاری کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481