اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی اسٹیشن پرسامان کی اسکیننگ کیلئےنصب مشین2سال سےخراب

راولپنڈی اسٹیشن پرسامان کی اسکیننگ کیلئےنصب مشین2سال سےخراب

راولپنڈی ریلوےاسٹیشن پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے لیے نصب مشین گزشتہ 2 سال سے خراب ہے۔

ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکیننگ مشین کی خرابی کے باعث مسافروں کا سامان چیک نہیں کیا جاتا جس وجہ سے ہتھیار، منشیات اور دیگرممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن پر اسکیننگ مشین کی خرابی کی رپورٹ سیکورٹی اداروں کو بھی دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ اسٹیشن پر سکیورٹی کا مؤثرنظام ہے، اسکیننگ مشین کی مرمت ہونے تک سامان کی چیکنگ ہاتھ سےکی جارہی ہے جب کہ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اسکیننگ مشین کی مرمت کرکے اسے بہت جلد دوبارہ لگایا جائے گا۔

خیال رہے گزشتہ ماہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481