اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گنڈا پور کی کنٹینر سے گرائے جانیوالے زخمی کارکن سے ملاقات

گنڈا پور کی کنٹینر سے گرائے جانیوالے زخمی کارکن سے ملاقات

پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں علی امین نے  زخمی کارکن سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے زخمی کارکن کے علاج کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔

 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ اور بانی چیئرمین کے اصل ٹائیگرز ہیں، زخمی اور شہید پارٹی کارکنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے۔

 

خیال رہے کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکن کی اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس واقعے کے حوالے سے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ جس شخص کو کہا جا رہا ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481