اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاراچنار میں ادویات کی قلت، ہیلی کاپٹر سے ترسیل شروع

پاراچنار میں ادویات کی قلت، ہیلی کاپٹر سے ترسیل شروع

خیبر پختونخوا حکومت نے پاراچنار میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات پہنچانا شروع کردیں۔

 

سرکاری حکام کے مطابق پاراچنار میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات کی قلت کے معاملے پر حکومت نے اقدامات اٹھائے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں ادویات پہنچانا شروع کی ہیں۔

 

سرکاری حکام کے مطابق روڈ کی بندش کے باعث پاراچنار میں ادویات کی قلت ہوگئی تھی، ادویات کی ترسیل کےلیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہا ہے۔

 

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم نے کہا کہ کرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں، وہاں مکمل فائر بندی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی پاراچنار بھیجی جائیں گی، امن بحال کر رہے ہیں، جلد سڑکوں کو بھی کھول دیں گے۔

 

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ کرم سے ججز اور ان کی فیملی کو باحفاظت واپس لے آئے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481