اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی کےجوابی فارمولے سے بھارتی بورڈپریشان

چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی کےجوابی فارمولے سے بھارتی بورڈپریشان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کربتا دیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کرچکا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے ۔

یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی سےاس فارمولے پر تاحال کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ اپنی حکومت سے مشاورت کے بعد ہی پی سی بی کے فارمولے پر جواب دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے بھارتی ہٹ دھرمی پر جوابی فارمولے نے بی سی سی آئی کو پریشان کردیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نہ اگل سکے نہ نگل سکے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔

لیکن دوسری جانب بھارتی میڈیا میں پاکستانی فارمولے کو رد کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481