اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکھر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین رفیق پل عہدے سے فارغ

سکھر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین رفیق پل عہدے سے فارغ

 

سکھر بورڈ کے ریٹائرڈ افسر رفیق احمد پل ایک نوٹفکیشن کے تحت 16 مئی 2023 سے اسٹاپ گیپ کے انتظام کے تحت چیئرمین کی پوسٹ پر کام کر رہے تھے۔

تاہم اس نوٹفکیشن کو واپس لے لیا گیا ہے، جب کہ سکھر بورڈ میں گریڈ ایک سے 17 تک کی ڈیلی ویجز بھرتیاں کرنے پر رفیق احمد پل کے خلاف دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو 15 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی میں ایڈیشنل سکریٹری سہیل انور بلوچ اور پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران صرف سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں 35 سے زائد ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر تقرریاں کی گئیں۔

تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اسی طرح حیدر آباد تعلیمی بورڈ میں بھی بھرتیاں ہوئیں مگر اسے نظر انداز کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481