اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی احتجاج،گرفتار 676 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی احتجاج،گرفتار 676 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

اے ٹی سی راولپنڈی میں24 نومبر کے مقدمات کی 7 گھنٹے سے زائد طویل سماعت ہوئی، عدالت میں تھانہ حسن ابدال کے گرفتار کارکنان پیش کیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار 676 ملزما ن کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ منظور ہونے والے ملزمان کو 7 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان کی عدالتی پیشی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

اے ٹی سی راولپنڈی میں24 نومبر کے مقدمات کی 7 گھنٹے سے زائد طویل سماعت ہوئی، عدالت میں تھانہ حسن ابدال کے گرفتار کارکنان پیش کیے گئے۔

پولیس نے 682 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا، تمام کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اے ٹی سی راولپنڈی نے ان میں 2 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے 676 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جبکہ 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481