Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی،آرمی چیف

افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے استقبال کیا، آرمی چیف کو مشق کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمی چیف نے مشقوں میں شریک فوجی دستوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں اور جنگی حکمت عملیوں کو نکھارنا تھا۔

اس کے علاوہ آرمر، انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مشترکہ فائر کا مظاہرہ کیا

اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481