اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نامعلوم افراد کی فائرنگ سےگنڈاپور کےچچازاد بھائی جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سےگنڈاپور کےچچا جاں بحق

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رشتے میں چچازاد بھائی ہیں۔

مقتول سردار ثقلین خان گنڈاپور وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے چچا زاد بھائی، سردار محمد اسماعیل خان گنڈا پور کے بیٹے اور کرین پارٹی کے سابق صوبائی امیدوار سردار فریدون گنڈا پور کے بھائی تھے.

 

ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان تلاش شروع کر دی گئی۔ مقتول کی نماز جنازہ کلاچی کے علاقہ رانا زئی عیدگاہ میں ادا کر دی گئی ، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی.

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر 12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481