اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرم،متحارب قبائل کے درمیان فائر بندی

کرم،متحارب قبائل کے درمیان فائر بندی

 

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب گروپوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے جس کے بعد وہاں پر پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید محسود نے بتایا کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر سیز فائر کرکے پولیس و فورسز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ باقی علاقوں میں بھی فائر بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں بدامنی کے بعد پشاور، پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے بند ہیں اور ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی آمد و رفت معطل ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شاہراہوں کی بندش سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اس سے قبل قبائلی ضلع کرم میں فائرنگ و جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ گیارہ روز سے جاری ہے، تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481