اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خوارج کیخلاف آپریشن میں شہدا کی نماز جنازہ ادا

خوارج کیخلاف آپریشن میں شہدا کی نماز جنازہ ادا

خوارج کیخلاف آپریشن میں شہدا کی نماز جنازہ ادا

بنوں اور خیبر میں فتنة الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن زوہیبُ دین شہیداور سپاہی افتخار حسین شہیدکی نماز جنازہ پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری ، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔ کیپٹن زوہیبُ دین شہید اور سپاہی افتخار حسین شہید کو انکے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کیپٹن زوہیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے شہید کیپٹن زوہیب الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید کیپٹن زوہیب نے انتہائی بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ،شہید کیپٹن پر پوری قوم کو فخر ہے، ہم شہید کیپٹن کو سلام پیش کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481