اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا

سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا

سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے کہ احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے۔ پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481