اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز نے پنجاب کیلئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا

مریم نواز نے ​ساملی ہسپتال مری کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا ​

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ دریائی سیلاب اور رودکوہی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا –

موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کی گئی- روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی-

اجلاس میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔ لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481