اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ

 

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ مشق کے شرکاء سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے مشترکہ مشق کے دوران شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف کی این سی ٹی سی پبی آمد پر کورکمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ مشق ’واریر 8‘ کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا، تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں کی جارہی ہے، یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشترکہ مشق ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481