اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، قرارداد لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے پیش کی۔

 

پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے، تحریک انصاف نے پُرتشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کیا۔

 

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، کے پی کے وزیر اعلیٰ نے دوبار وفاق پر لشکر کشی کی، وفاق پر چڑھائی کی۔

 

متن کے مطابق اس سیاسی جماعت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پھر ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی۔

 

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف پر فوراً پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481