Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے،بیرسٹر گوہر

بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے،بیرسٹر گوہر

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نےکوئی غلط اعداد و شمار نہیں بتائے بلکہ جاں بحق افراد کی تعداد 12 بتائی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکڑوں جاں بحق افراد کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار کو ہم نے اون نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے، بشریٰ بی بی نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری۔ ہماری قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے۔

انھوں نے کہا تحریک انصاف الگ اور خیبر پختوانخوا حکومت کا کردار الگ چیز ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ ہمارے مطالبات کی منظوری کےلیے تحریک جاری رہے گی، آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481