اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد پرمسلح جتھوں کےذریعہ چڑھائی گئی،رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی گئی،رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں 20ہزار کے قریب لوگ تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو لوگ حملے میں ملوث تھے انکے خلاف وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کے قیام کا کہا ہے۔

انھوں نے کہا جب پی ٹی آئی والے صوابی سے چلے پوری دنیا نے دیکھا مسلح تھے۔ بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں بند تھے جو وہاں آکر چھڑوانا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ڈی چوک میں رات 10 بجے تک ان لوگوں نے فائرنگ کی، جواب میں ربڑ کی بلٹ فائر کی گئی۔

انھوں نے کہا اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی گئی، مسلح افراد کس مقصد کیلئے آئے تھے، جہاں روکا گیا وہاں انہوں نے فائرنگ کی۔ دارالحکومت پر مسلح ہو کر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟، صوابی سے کراؤڈ چلا ہے تو دنیا نے دیکھا کہ یہ لوگ مسلح تھے۔

انھوں نے کہا جنازے کی تلقین کر کے آنا کس مقصد کیلئے تھا؟ کیا ان کا لیڈر ڈی چوک پر بند تھا جو انہوں نے چھڑوانا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ڈی چوک پر ان کے لوگ رات دو بجے تک فائرنگ کرتے رہے ہیں، احتجاج کے دوران 71 لاانفورسمنٹ ایجنسز کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481