اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گنڈاپور اور بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئے

گنڈاپور اور بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

26 نومبر کو علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد کا احتجاج چھوڑ کر مانسہرہ فرار ہو گئے تھے۔

بشریٰ بی بی کی اپنی گاڑی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں منتقل ہونے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق جناح ایونیو پر آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی پر سیکٹر جی 8 پہنچیں، جہاں سے وہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں سوار ہوئی تھیں۔

بشریٰ بی بی رات 11 بج کر 57 منٹ پر اپنی گاڑی سےعلی امین کی گاڑی میں سوار ہوئیں، ویڈیو میں علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی ٹیم کی 2 گاڑیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی علی امین کی گاڑی میں سیکٹرجی 8 سے مارگلہ روڈ کی طرف روانہ ہوئیں اور گاڑیاں وہاں سے پیر سوہاوہ روڈ سے ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا کی طرف نکل گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481