اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4خوارج جہنم واصل

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سرغنہ سمیت 4خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل ہو گئے،ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل ہے جبکہ 3 خارجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481