اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کاپہلاڈیٹاسنٹر بنایا جائیگا

نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا

لاہور،نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا Tier Four ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کی اصولی منظوری دے دی۔ چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹئیر ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چین،انگلینڈ او ردیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Tang,Xurt اورBaifang انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے۔ بکنگھم شائر یونیورسٹی او رامپیر یل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لئے تیار ہیں۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481