اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے،سینیٹر فیصل واوڈا کادعویٰ

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے،سینیٹر فیصل واوڈا کادعویٰ

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

 

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پر پابندی لگنے والی ہے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے

 

جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائےگی۔

 

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانےکے قابل نہیں رہی، پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا ‘گدھ’ کا کام تھا

 

گدھ  نے ہی بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈکھائے، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نےگوگی گینگ سےسارےکام کرائے۔

 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  ایک خاتون نےکہا ڈی چوک ہی جاؤں گی پھر وہاں سے فرار ہوگئیں، سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی۔ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گا، پارٹی کے خاتمےکیلئے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔  تمام لیڈر شپ نےکہا کہ اس خاتون نے ہماری لیے مصیبت بنائی،علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی گرفتار ہوں گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ 10 لاکھ لوگ لانےکی بات کر رہےتھے، تصویرمیں صرف 5 افراد تھے، مظاہرین میں کرائے کے لوگ تھے، سرکاری ملازمین تھے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کل کہاں تھی؟ عمر ایوب کہاں تھے؟پی ٹی آئی لیڈر شپ کی تیاری ہےکہ عمران خان کو  اندر  رکھا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481