اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف نصف شب کو اپریشن،450 گرفتار

پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف نصف شب کو اپریشن،450 گرفتار

پولیس اور رینجرز نے رات کو تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان کے زیر قبضہ اسلام آباد کے علاقے چھڑا لیے اور کریک ڈاؤن کے دوران 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔مظاہرے کی قیادت کرنے والے علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی موقع سے فرار ہو گئے جن کے ہری پور سے کے پی میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔۔اپریشن کے نتیجے میں بہت سے مظاہرین اپنی گاڑیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے جنہیں بعد میں صفائی کے دوران ہٹایا گیا۔ڈی چوک سے ملحقہ بلیو ایریا میں بھی دکانیں اور سروس روڈ سے گاڑیاں ہٹوا دی گئیں۔۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پی ٹی آئی کی قیادت کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی اور انہیں سنگ جانی یا پشاور موڑ پر احتجاج کا آپشن بھی دیا گیا تھا تاہم اسے قبول نہیں کیا گیا اور بشری بی بی نے ڈی چوک جانے کے لیے اصرار جاری رکھا اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان دن بھر جھڑپیں بھی جاری رہیں۔تاہم شام کو حکومت نے اعلان کیا کہ اب مزید مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس کے چند گھنٹے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481