اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

احتجاج کے دوران شہید ہونے والےاہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

احتجاج کے دوران شہید ہونے والےاہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

 

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،  اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں،پرتشدد کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،رینجرز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول کی،ان فسادات کے دوران زخمی ہونے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے،شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481