اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد،راولپنڈی اورلاہور میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد،راولپنڈی اورلاہور میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

 

اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشے کے باعث وزارت پیٹرولیم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری اقدامات کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

 

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اور وہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی رک چکی ہے، معاملہ فوری حل نہیں کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ راستوں کی بندش سے جڑواں شہروں اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں ہورہی، راستوں کی بندش کے باعث فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں۔

 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے جامع پلان بنایا جائے تاکہ بلا تعطل تیل سپلائی جاری رہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481