اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرت کا پہلا دور بے نتیجہ

حکومت اور اپوزیشن کےمذاکرت کا پہلا نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا

حکومت اور اپوزیشن کےمذاکرت کا پہلا نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا
حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو احتجاجی دھرنے کےلیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ کی پیشکش کی، جسے پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔

حکومت اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرت کا پہلا نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا، جس میں اپوزیشن جماعت کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم رہی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو احتجاجی دھرنے کےلیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ کی پیشکش کی، جسے پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔

مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کی جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اپوزیشن جماعت سے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے جبکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کا بھی امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481