اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل

گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل

گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل

خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازا پہنچ گیا، انہوں نے گاڑی سے اتر کر پیدل اسلام آباد ٹول پلازا کراس کیا۔

قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قافلے کی قیادت علی امین گنڈاپور کر رہے ہيں، بشریٰ بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا، میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اس ملک کے لیڈر کی بات ہے، مجھے اُمید نہیں یقین ہے کہ پٹھان قوم آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481