اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں کے حملے،اہلکار جاں بحق

احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں کے حملے،اہلکار جاں بحق

احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور70زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے،

پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے،46 سالہ کانسٹیبل مبشر ہسپتال میں زیر علاج تھے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔

کانسٹیبل مبشر شہید کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے ،کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،شر پسندوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں،زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیجز سے شرپسند حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، شدت پسند شر پسند عناصر کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481