اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرم میں فریقین کا 7 دن کیلئے سیزفائر

کرم میں فریقین کا 7 دن کیلئے سیزفائر

کرم میں فریقین کا 7 دن کیلئے سیزفائر

 

کرم میں فریقین کا 7 دن کیلئے سیزفائر، ایک دوسرے کے افراد اور لاشیں واپس کرنے پراتفاق ہوگیا

 

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان 7 دن کیلئے سیزفائر پر اتفاق ہوگیا۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے  مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچ گیا۔

 

اس حوالے سے بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ فریقین نے7 دن کیلئے سیزفائر پراتفاق کیا ہے، اس کے فریقین نےایک دوسرےکے افراد اور لاشیں واپس کرنے پراتفاق کیا۔

 

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق فائرنگ راستے میں پہاڑوں کی طرف سے ہوئی اور فائرنگ کے بعد مقامی سطح پر دو گروپوں میں تنازع کھڑا ہوا، دونوں گروپ ایک دوسرے پر واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھاکہ واقعے میں کوئی مقامی گروپ ملوث نہیں ہے، دہشتگرد تنظیم کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481