اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیلاروس کے وزیر خارجہ68رکنی وفدکے ہمراہ اسلام آبادپہنچ گئے

بیلاروس کے وزیر خارجہ 68 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچ گئے۔

بیلاروس کے وزیر خارجہ68رکنی وفدکے ہمراہ اسلام آبادپہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں بیلا روس کے خارجہ، توانائی، صنعت، مواصلات، قدرتی وسائل اور ہنگامی حالات کے وزرا، چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وفد کو اسلام آباد آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کل آمد کے منتظرہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے، پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بیلاروس کےساتھ تعلقات کومختلف شعبوں میں آگےبڑھانےکاخواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان صنعت، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ ملےگا۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481