اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزخمی

تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزخمی

 

بلوچستان کے ضلع ژوب میں تحریک انصاف کے قافلے کو روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ژوب میں پی ٹی آئی قافلے میں شامل گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی کے پاؤں پر چڑھ گئی،گاڑی چڑھنے کے باعث پاؤں فریکچر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کا ایک بڑا قافلہ انتظامیہ کا حصار توڑ کر بلوچستان سے ڈی آئی خان خیبر پختونخوا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ،بلوچستان سے پی ٹی آئی کی مزید قافلوں کو روکنے کیلئے کوئٹہ ژوب اور ڈی آئی خان قومی شاہراہوں کو چار مقامات سواڑہ پل،سلیازہ ، مانی خواہ اور دانہ سر کے مقام پر لیویز فورس تعنیات کر کے بند کر دیا گیا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481