اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باجوڑ بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

باجوڑ بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

 

باجوڑ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہل کار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرا دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا، جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہو گیا۔

 

دونوں واقعات کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔بم دھماکوں کے واقعات کے حوالے سے تاحال کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481